صحت

تلنگانہ: جنگاوں ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک ہی دن 31 بچوں کی پیدائش

گزشتہ سال اسی اسپتال میں ایک ہی دن میں 36 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ڈسٹرکٹ اسپتال نے زچگیوں کا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 31 بچوں کی پیدائش ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان میں سے 17 نارمل زچگی ہوئی جبکہ دیگر 14 بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہوئی۔

گزشتہ سال اسی اسپتال میں ایک ہی دن میں 36 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔

اسپتال انچارج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سوگناکر راجو نے ریکارڈ تعداد میں زچگی پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے اسپتال کے ڈاکٹروں کی ستائش کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

a3w
a3w