کھیل

ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کو دھکا

فائنل سے قبل تھیکشنا کی انجری میزبان ٹیم کے لیے بڑا دھکا ہے۔ وہ سری لنکا کے اہم کھلاڑی تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 29.12 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں

کولمبو: پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں چوٹ کا شکار ہونے والے سری لنکا کے آل راؤنڈر مہیش تھیکشنا اتوار کے روز ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ٹائٹل میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں

پاکستان کے خلاف سپر فور میچ کے دوران ان کے دائیں ہیمسٹرنگ میں چوٹ آئی تھی۔ ہفتہ کے روز آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل اسکین سے ان کے پٹھوں میں چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ سلیکٹرز نے تھیکشنا کی جگہ سہان آراچیگے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آراچیگے نے اب تک دو ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں اور آف بریک گیند بازی بھی کرتے ہيں۔

فائنل سے قبل تھیکشنا کی انجری میزبان ٹیم کے لیے بڑا دھکا ہے۔ وہ سری لنکا کے اہم کھلاڑی تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 29.12 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ صحتیابی کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر واپس جائیں گے۔