کھیل

دوردرشن، ٹیم انڈیاکے دورہ ویسٹ انڈیز کو6زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے گا

دوردرشن(ڈی ڈی) آنے والے ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیزکوٹیلی کاسٹ کرے گا۔جاریہ ماہ طویل دوطرفہ سیریز جس میں دوٹسٹ تین اوڈی آئیز اورپانچ ٹی 20 آئیز ہوں گی۔

ممبئی: دوردرشن(ڈی ڈی) آنے والے ہندوستان کے دورہ ویسٹ انڈیزکوٹیلی کاسٹ کرے گا۔جاریہ ماہ طویل دوطرفہ سیریز جس میں دوٹسٹ تین اوڈی آئیز اورپانچ ٹی 20 آئیز ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن ووٹوں کی گنتی کی سب سے بڑی کوریج کے لیے تیار
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
سنسنی خیز مقابلہ میں ونڈیز نے ہندوستان کو شکست دے دی

دورہ کا آغاز12جولائی تا13 اگست ہوگا۔ڈی ڈی ناظرین کو اس بات کے انتخاب کا موقع دے گا کہ گیمس کامشاہدہ اپنی زبان میں کرسکے۔

ٹی 20آئیزاوراوڈی آئی سیریزکوہندی، انگلش،ٹامل، تلگو‘ بنگلہ اورکنڑا زبانوں میں ڈی ڈی اسپورٹس پر نٹ ورکس کے ریجینل چیانلس ڈی ڈی پودھیگائی، ڈی ڈی سپتا گری، ڈی ڈی یادگیری، ڈی ڈی بنگلہ او ر ڈی ڈی چندنا پر پیش کئے جائیں گے۔

ٹسٹ میاچس ڈی ڈی اسپورٹس پرٹیلی کاسٹ ہوں گے۔ابتدائی ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی اسپورٹس میں ہندی اورانگلش کا امتزاج ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگاکہ ٹیم انڈیاکوڈبلیوٹی سی فائنل میں شکست کے بعد ایکشن میں دیکھا جاسکے گا اورٹیم نئے ڈبلیوٹی سی سائیکل کوکامیابی کے نوٹ کے ساتھ شروعات کرنے کی خواہش کرے گی۔

روہت شرما‘ ویراٹ کوہلی، ہاردیک پانڈیا، ان ناموں میں شامل ہیں جب نوجوان کھلاڑیوں جیسے یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ کے ساتھ شامل رہیں گے جنہیں ایک موقع مل رہاہے۔جبکہ پرائمری انڈیاحقوق کے حامل فین کوڈ تمام سیریزکوڈیجٹل فارم پر پیش کرے گا۔