تلنگانہ

دو بی آر ایس ارکان اسمبلی پر کے ٹی آر کا اظہار برہمی

بتایا جاتاہے کہ پارٹی کے رکن اسمبلی شنکر نائک نے ریاستی وزیر کے ٹی آر سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی جس پر کے ٹی آر نے برہم ہوکر ہاتھ کھینج لیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر کے تارک راماراؤ نے آج اپنی پارٹی کے دوارکان اسمبلی پر ناراضگی کااظہار کیا۔ کے تارک راما راؤ جو ضلع محبوب آباد کے مانو کوٹہ میں 50 کروڑروپے کے ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیادتقریب میں حصہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے ڈبل بیڈروم کے مکانات کا افتتاح کیااور گریجنوں میں بنجر اراضی کی تقسیم کی جانے والی تقریب میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
جیل میں ڈال دیاجاؤں تب بھی ترقیاتی کام رکنے والے نہیں: کجریوال
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید

اس موقع پرپارٹی کے دو ارکان اسمبلی پر برہمی کااظہار کیا۔ بتایا جاتاہے کہ پارٹی کے رکن اسمبلی شنکر نائک نے ریاستی وزیر کے ٹی آر سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی جس پر کے ٹی آر نے برہم ہوکر ہاتھ کھینج لیا۔

کے ٹی آر کی اس حرکت کودیکھ کر شنکر نائک کے حامی حیران ہوگئے۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر جو گریجنوں میں بنجر اراضی تقسیم کررہے تھے پارٹی کے رکن اسمبلی این نریندر کے ٹی آر کو گلدستہ پیش کیا۔

کے ٹی آر نے پارٹی کے رکن اسمبلی کے گلدستہ کوحاصل نہیں کیا۔ بتایا جاتاہے کہ ضلع محبوب آباد میں کے ٹی آر کے دورے کے موقع پرصحافیوں ودیگر نے حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیاتھا۔

ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اس غیر امکانی احتجاج کو دیکھ کر برہم ہوگئے۔ انہوں نے ان کا غصہ پارٹی کے 2ارکان اسمبلی پر نکالا۔

a3w
a3w