Uncategorized

دھوکہ دہی پر پروموٹر اداکار شاہ رخ خان کو کنزیومر کورٹ کی نوٹس

مدھیہ پردیش کی ایک ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے بائیجو کے منیجر اور اس کے پرموٹر اور بالی اووڈ اداکار شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کی ہے جن پر غیر منصفانہ ٹریڈ پریکٹس اور دھوکہ دہی پر مبنی طریقہ کار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھوپال : مدھیہ پردیش کی ایک ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے بائیجو کے منیجر اور اس کے پرموٹر اور بالی اووڈ اداکار شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کی ہے جن پر غیر منصفانہ ٹریڈ پریکٹس اور دھوکہ دہی پر مبنی طریقہ کار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری

کنزیومر کورٹ نے یہ نوٹس ایک خاتون کی پیش کردہ شکایت پر جاری کی ہے۔ جس میں انہوں نے ان سے کہا ہے کہ وہ معاوضہ کی ادائیگی کے علاوہ فیس کی واپسی کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔ اندور کی خاتون پرینکا ڈکشٹ کی جانب سے داخل کردہ شکایت کی بنیادوں پرعدالت نے منیجر اور اس کے پرموٹر اور شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کی ہے۔

خاتون نے شکایت کی تھی کہ انہیں بائیجو کے کوچنگ (کورس) میں داخلہ کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی لیکن انہیں کوچنگ کی کوئی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ اس طرح ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی اور غیر منصفانہ طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

خاتون نے کہا کہ مذکورہ کوچنگ کیلئے انہوں نے 1.8 لاکھ روپئے فیس ڈپازٹ کروائی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 2021ء میں پیش آیا۔ آئی اے ایس کی تیاری کیلئے مذکورہ کوچنگ کا انتظام کیا گیا تھا لیکن داخلہ دینے کے بعد دھوکہ دہی کی گئی۔ پرینکا ڈکشٹ نے الزام عائد کیا کہ رقم کی واپسی کا تیقن دیا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

فیس کی رقم واپس نہیں کی گئی جس کی وجہ وہ شکایت درج کروانے کیلئے مجبور ہوگئیں۔ خاتون نے کہا کہ آئی اے ایس کی تیاری کیلئے کوچنگ کورس میں داخلہ کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی لیکن دھوکہ دہی کرکے گمراہ کیا گیا۔ خاتون نے کہا کہ اس سلسلہ میں آن لائن اشتہارات کے ذریعہ گمراہ کیا گیا اور دروغ گوئی سے کام لیا گیا۔

شکایت میں خاتون نے اداکار شاہ رخ خان کا نام بھی لیا ہے اور کہا ہے کہ 13جنوری 2021ء میں جاری کردہ اشتہار سے وہ متاثر ہوئیں اور بھروسہ کرکے داخلہ لیا۔ فرم کی جانب سے کوچنگ کورس کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا گیا تاکہ یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کروائی جاسکے۔

چہارشنبہ کو عدالت نے معاملہ کی سماعت کی جس کے بعد اندور ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے ادا کردہ رقم واپس کردی جانی چاہئے۔

بطور فیس 1.08 لاکھ روپئے ڈپازٹ کروائے تھے۔ یہ کارروائی پرینکا ڈکشٹ نے 2021ء میں داخلہ کے موقع پر کیا۔ عدالت نے کہا کہ سالانہ 12فیصد سود کے ساتھ رقم واپس کی جانی چاہئے جبکہ قانونی کارروائیوں پر ہوئے اخراجات کیلئے 5000 روپئے بھی لازمی طور پر دئے جانے چاہئے۔

اس کے علاوہ بطور معاوضہ 50ہزار روپئے اجراء کرنے ہوں گے کیونکہ خاتون کو دماغی طور پر تکلیف پہنچی ہے۔ عدالت نے اپنے احکامات میں یہ بات بتائی۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ مقامی منیجر اور اداکار شاہ رخ خان کو چاہئے کہ وہ رقم پرینکا ڈکشٹ کو ادا کرے۔

خاتون کے وکیل سریش کنگار نے کہا کہ عدالت نے منیجر اور اداکار شاہ رخ خان کو نوٹس جاری کی ہے اور اندرون 30یوم پر اس پر عمل آوری کی ہدایت دی ہے۔