تعلیم و روزگار

ایس ایس سی امتحانات‘ فیس داخل کرنے کی 24 نومبرآخری تاریخ

آئندہ سال ماہ مارچ میں منعقدشدنی ایس ایس سی امتحانات کی تیاریوں کاآغاز کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے آج ایس ایس سی سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کیاگیا۔

حیدرآباد: آئندہ سال ماہ مارچ میں منعقدشدنی ایس ایس سی امتحانات کی تیاریوں کاآغاز کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے آج ایس ایس سی سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کیاگیا۔

شیڈول کے مطابق 24 نومبر تک تمام ریگولراورناکام طلباء کو متعلقہ اسکولس میں فیس جمع کردینا ہوگا۔

50 روپے جرمانہ سے 5دسمبر تک‘200 روپے کے جرمانہ سے 15 دسمبر تک‘500 روپے جرمانہ سے 29 دسمبرتک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔

مزید تفصیلات اسکول ہیڈماسٹرس سے یا https://www.bse.telangana. gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔