دہلی

دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن اپنا اسکول بند کرنے پر مجبور؟

مالیہ کی قلت کے ساتھ ہی اب افواہ ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن سفارت خانہ‘ اسلام آباد میں جاری معاشی بحران کے باعث اپنا اسکول بند کردینے پر مجبور ہوگیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان اِن دنوں بدترین معاشی بحران سے گزررہا ہے۔ بڑے خانگی اور سرکاری شعبوں کو اپنے اخراجات گھٹانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت
عمران خان کو اسلام آباد میں اپنی گرفتاری کا اندیشہ
پشاور کے سربند تھانے پر دہشت گردانہ حملہ

مالیہ کی قلت کے ساتھ ہی اب افواہ ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن سفارت خانہ‘ اسلام آباد میں جاری معاشی بحران کے باعث اپنا اسکول بند کردینے پر مجبور ہوگیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ عملہ اور سفارت کاروں کے بچوں کے لئے مختص اس اسکول میں گزشتہ3 سال سے تنخواہیں زیرالتوا ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نے افواہوں کو خارج کیا اور انہیں فیک نیوز بتایا۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ جاریہ تعلیمی سال کے مکمل ہونے کے بعد اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں کیونکہ ہائی کمیشن کا عملہ گھٹنے کی وجہ سے اسکول میں داخلہ لینے والوں کی تعداد گھٹ گئی۔

یہ اسکول پبلک کے لئے نہیں ہے۔ یہ صرف پاکستانی سفارت خانہ کے عملہ کے بچوں کے لئے بنا ہے۔ میزبان ملک کی خواہش پر جون 2020میں پاکستان ہائی کمیشن میں سفارت کاروں کی تعداد گھٹادی گئی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے توثیق کی کہ 2020میں تعداد گھٹائی گئی جس کی وجہ سے اسکول میں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد بھی گھٹ گئی۔ دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارت خانوں کو ان کا مختص کردہ بجٹ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنا کام کاج چلاسکیں۔