حیدرآباد

ہندوؤں کو آفتاب سے خطرہ تھا، اب ہمارے لئے عائشہ بھی خطرہ بن گئی: راجہ سنگھ

ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ راجہ سنگھ نے ہندو خواتین کو برقعہ پوش خواتین سے دوستی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے لئے مشہور بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پھر ایک بار متنازعہ بیان دیتے ہوئے سرخیوں میں جگہ حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ

عادل آباد میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ راجہ سنگھ نے ہندو خواتین کو برقعہ پوش خواتین سے دوستی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے ہندوں کو آفتاب سے خطرہ تھا، مگر اب ہمارے لئے عائشہ بھی خطرہ بن گئی ہیں۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ یہی عائشہ ہماری لڑکیوں کو آفتاب سے ملا رہی ہیں۔ اس لئے ہندو خواتین کو برقعہ پوش خواتین سے دور رہتے ہوئے اپنے دھرم کے تحفظ کے لئے کام کرنا چاہیے۔

a3w
a3w