دہلی

دہلی پبلک اسکول کو دوسری بار بم کی دھمکی

بم کی دھمکی موصول ہونے کے تقریباً 15 روز بعد متھرا روڈ پر واقع دہلی پبلک اسکول کو ای میل کے ذریعہ دوسری بم کی دھمکی موصول ہوئی جو جھوٹی ثابت ہوئی عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔

نئی دہلی: بم کی دھمکی موصول ہونے کے تقریباً 15 روز بعد متھرا روڈ پر واقع دہلی پبلک اسکول کو ای میل کے ذریعہ دوسری بم کی دھمکی موصول ہوئی جو جھوٹی ثابت ہوئی عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔

عہدیدار نے کہا کہ اسکول کو جمعرات کی شام ای میل کے ذریعہ دھمکی موصول ہوئی جس میں جمعہ کے دن قریب 11 بجے اسکول میں دھماکہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

تاہم یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور تلاش کے دوران کسی مشتبہ چیز کا پتہ نہیں چلا پولیس کے بموجب جمعرات کو دھمکی آمیز ای میل کے ضمن میں ایک اطلاع دی گئی جو متھرا روڈ پر واقع ڈی پی ایس کے میل آئی ڈی پر موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ میں 12 مئی کو 11 بجے دن اسکول میں دھماکہ کیا جائے گا۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ پولیس ٹیم ایک بم کا پتہ لگانے والے اسکواڈ کے ساتھ اسکول پہنچی انھوں نے کمپیوٹر سسٹم/ اسکول کے میل کو چیک کیا جس میں پتہ چلا کہ مذکورہ میل جمعرات کے دن لگ بھگ 6.17 بجے شام موصول ہوا۔

عہدیدار نے کہا کہ تکنیکی تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ ای میل اڈریس ایک طالب علم کا ہے جس نے میل بھیجنے کی تردید کی۔ عہدیدار نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے شخصی طور پر سارے اسکول کی تلاشی لی اور کوئی مشتبہ چیز نہیں پائی گئی مزید تکنیکی تحقیقات اور چھان بین جاری ہے۔