تعلیم و روزگار

سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع

سکندر آباد میں واقع اے او سی سنٹر پر یکم / جنوری تا 10 / مارچ 2024ء آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

حیدر آباد: سکندر آباد میں واقع اے او سی سنٹر پر یکم / جنوری تا 10 / مارچ 2024ء آرمی ریکروٹمنٹ ریالی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ نظامیہ کے ناکام طلبہ کیلئے پرچوں کی مکرر جانچ کا موقع
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

فوجی حکام کے بموجب اگنی ویر عام زمرہ اور فنی زمرہ اور انتظامیہ اُمیدواروں کے لئے عمر کی حد 17 تا 21 سال مقرر کی گئی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس (ایل ایم وی) کے حامل اُمیدوار قابل ترجیح ہوں گے۔ یہ ریالی تھاپر اسٹیڈیم اے او سی سنٹر سکندر آباد میں منعقد ہوگی۔

مزید تفصیلات کے لئے ہیڈکوارٹرس اے او سی سنٹر ایسٹ ماریڈ پلی تروملگیری، سکندر آباد پر راست ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا ای میل tuskercrc@gov.in سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

علاوہ ازیں اُمیدوار ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ریالی میں شرکت کرنے والے اُمیدواروں کے لئے کووڈ۔ 19 ویکسینیشن کے تمام ٹیکے مکمل ہونے چاہئے۔

عہدیداروں نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ریالی بغیر کسی وجہ بتائے منسوخ یا ملتوی کی جاسکتی ہے۔

a3w
a3w