یوروپ

اسپین کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 13 افراد ہلاک

ایمرجنسی سروسز نے مرسیا نائٹ کلب میں آگ لگنے کے بارے میں ایکس پر ایک نئی اپ ڈیٹ میں کہا کہ اس واقعے میں 13 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

میڈرڈ: اسپین کے جنوب مشرقی شہر مرسیا کے ایک نائٹ کلب میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی ایمرجنسی سروسز نے دی۔

ایمرجنسی سروسز نے مرسیا نائٹ کلب میں آگ لگنے کے بارے میں ایکس پر ایک نئی اپ ڈیٹ میں کہا کہ اس واقعے میں 13 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

دریں اثنا، مرسیا کے میئر ہوزے بالیستا نے متاثرین کے لیے تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں۔

a3w
a3w