کھیل

کوہلی کو گذشتہ 6 برس کی بدترین رینکنگ

کوہلی کے بعد بابراعظم، اسٹیو اسمتھ، ٹراوس ہیڈ اور جو روٹ اس فہرست میں ٹاپ 5 بلے باز ہیں۔ رشبھ پنت یہاں چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ ان کے بعد کین ولیمسن، دیموتھ کرونارتنے، روہت شرما اور عثمان خواجہ کا نمبر آتا ہے۔

دبئی: ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زبردست واپسی کی ہے لیکن ٹسٹ میں ان کی خراب کارکردگی بدستور جاری ہے۔ اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹسٹ بیٹنگ رینکنگ میں وہ دو درجے نیچے گرکر 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 گذشتہ 6 برسوں میں یہ ان کی سب سے خراب ٹسٹ رینکنگ ہے۔ اس سے قبل نومبر 2016 میں وہ اس نمبر پر موجود تھے۔ شریاس ایئر نے اس پورے سال ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ میں بہت زیادہ رنز بنائے ہیں۔ یہاں تک کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بھی ان کے بیاٹ نے بولرس کی دھجیاں اڑادی۔

 اس کے نتیجے میں شریاس نے ٹسٹ رینکنگ میں 10 مقام کی چھلانگ لگاکر 16 واں مقام حاصل کیاہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشن بدستور سرفہرست ہیں۔

 ان کے بعد بابراعظم، اسٹیو اسمتھ، ٹراوس ہیڈ اور جو روٹ اس فہرست میں ٹاپ 5 بلے باز ہیں۔ رشبھ پنت یہاں چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ ان کے بعد کین ولیمسن، دیموتھ کرونارتنے، روہت شرما اور عثمان خواجہ کا نمبر آتا ہے۔

ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پیاٹ کمنس پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد جیمس اینڈرسن، کاگیسو ربادا، جسپریت بمراہ، آر اشون، اولی رابنسن، شاہین آفریدی، کائل جیمسن، مچل اسٹارک اور نیل ویگنر ہیں۔

 ٹسٹ آل راؤنڈرز میں پہلے دو مقامات پر ہندوستانیوں کا قبضہ ہے۔ رویندر جڈیجہ پہلے اور آر اشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں شکیب الحسن تیسرے اور بین اسٹوکس چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد مچل اسٹارک، جیسن ہولڈر، پیاٹ کمنس، کولن ڈی گرانڈہوم، کائیل میئرز اور کائل جیمسن کا نمبر آتا ہے۔