دہلیسوشیل میڈیا

دہلی کے وزیر ستیندر جین کے ایک اور ویڈیو پر تنازعہ

جیل میں بند دہلی کے وزیر ستیندر جین کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف انہیں ساری خدمات فراہم کررہا ہے۔

نئی دہلی: جیل میں بند دہلی کے وزیر ستیندر جین کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف انہیں ساری خدمات فراہم کررہا ہے۔

وہ جیل میں دوسروں سے آزادانہ بات چیت کرتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس ویڈیو نے ایک اور تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ ایک زیرسماعت قیدی کو جیل کے اندر لکژری سہولتیں کیوں مل رہی ہیں۔

ہفتہ کے دن سامنے آنے والے اس ویڈیو میں ستیندر جین کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو اُن سے ملنے آیا تھا۔