بابری مسجد کی تعمیر کے آغاز پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان
اے جے یو پی کے سربراہ ہمایوں کبیر نے پیر کے دن بابری مسجد مسئلہ پر پھر وارننگ دی۔ انہوں نے کہاکہ 6دسمبر کو قومی شاہراہ نمبر34 بلاک کردی جائے گی۔
کولکتہ (آئی اے این ایس) اے جے یو پی کے سربراہ ہمایوں کبیر نے پیر کے دن بابری مسجد مسئلہ پر پھر وارننگ دی۔ انہوں نے کہاکہ 6دسمبر کو قومی شاہراہ نمبر34 بلاک کردی جائے گی۔
مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں 6دسمبر کو اس مسجد کی تعمیر شروع ہونے والی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں ہمایوں کبیر نے انتظامیہ کو کھلے عام للکارا کے وہ مجوزہ بلاکیڈ روک کر دکھائے۔
ترنمول کانگریس نے بیلڈانگہ میں مسجد کے احاطہ میں آمدنی اور خرچ کھاتے کی تفصیل بتانے کے لیے طلب کردہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ ہمایوں کبیر نے کہاکہ ریجی نگر اور برہم پور کے بیچ 30کیلو میٹر کی سڑک 6دسمبر کو ان کے کنٹرول میں رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی تعمیر شروع ہونے کے دن ہم قومی شاہراہ بلاک کردیں گے۔ اڈمنسٹریشن کے پاس طاقت ہے تو وہ روک کر دکھائے۔ ہمایوں کبیر نے تاہم کہاکہ ان کے حامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔