انٹرٹینمنٹقومی
بم دھمکی کا اثر، امیتابھ بچن کے بنگلہ کے باہر بُلیٹ پروف شیشہ نصب
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے حالیہ بم دھمکی کے بعد اپنے جوہو والے بنگلہ جلسہ سے باہر نکل کر بُلیٹ پروف شیشہ کے پیچھے سے اپنے پرستاروں کی بڑی تعداد کو ہیلو ہائے کہا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے حالیہ بم دھمکی کے بعد اپنے جوہو والے بنگلہ جلسہ سے باہر نکل کر بُلیٹ پروف شیشہ کے پیچھے سے اپنے پرستاروں کی بڑی تعداد کو ہیلو ہائے کہا۔
حال میں میئر ریتو تاوڑے کو ای میل آیا تھاجس میں امیتابھ کے بنگلہ اور گلوکار دلجیت دوسانج کے پروگرام میں بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
یہ بھی دعوی کیا گیاتھا کہ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) ہیڈ کوارٹرس میں میئر کے دفتر میں سہ پہر 3:11 بجے دھماکہ ہوگا۔ تلاشی لی گئی لیکن کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔
امیتابھ کے بنگلہ کے سامنے ہر اتوار کو پرستار جمع ہوتے ہیں۔اداکار نے پرستاروں کو ہیلو ہائے کہنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ ابھیشک بچن بھی باپ کے پیچھے کھڑے تھے۔