تلنگانہ کی نئی قومی جماعت کررہی ہے ٹویٹر پرٹرینڈ
کئی افراد ان کے اس قدم کی ستائش کررہے ہیں۔مائیکروبلاگنگ کی سائٹس پر تلنگانہ، آج ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔اس پر کئی افراد نے اپنی حمایت ظاہر کی اور ہیش ٹیگ تلنگانہ، بی آرایس، ٹی آرایس اور کے سی آر بھی چلنے لگے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کے قومی سیاست میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد ہی ان کے اس فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئیٹس کے ذریعہ ان کو مبارکباد یوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر سرگرم کئی افراد اس کے مختلف پلیٹ فارمس کے ذریعہ ان کو آشیرواد بھی دے رہے ہیں۔
کئی افراد ان کے اس قدم کی ستائش کررہے ہیں۔مائیکروبلاگنگ کی سائٹس پر تلنگانہ، آج ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔اس پر کئی افراد نے اپنی حمایت ظاہر کی اور ہیش ٹیگ تلنگانہ، بی آرایس، ٹی آرایس اور کے سی آر بھی چلنے لگے۔ ٹوئیٹر پر ایک شخص نے لکھا ہے کہ علاقائی جماعت سے قومی جماعت تک کے سی آر نے طویل سفر طئے کیا ہے۔
امید ہے کہ وہ بہتر راستہ پر گامزن ہوں گے جبکہ دوسرے شخص نے کہا کہ وہ ہندوستان میں تبدیلیوں کیلئے کے سی آر کے اس قدم کا استقبال کرتا ہے۔اسی دوران وزیراعلی چندرشیکھرراو کے اس اعلان کے بعد برطانیہ میں مقیم تلنگانہ کے افراد لندن کے تاریخی بریج پر جمع ہوئے اور ان کی حمایت میں نعرے بازی کی۔