حیدرآباد

تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان

اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ جمعرات کو عادل آباد، نرمل، نظام آباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع منچریال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد،ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ جمعرات کو عادل آباد، نرمل، نظام آباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کمزورپڑگیا ہے۔