جموں و کشمیر

روبیہ سعید کے پاس یٰسین ملک کی شناخت کے سوا چارہ نہ تھا: محبوبہ مفتی

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) سربراہ یٰسین ملک کے خلاف جمعہ کے دن سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں اپنی بہن روبیہ سعید کے بیان پر اپنی خاموشی توڑی۔

نئی دہلی: صدر پی ڈی پی و سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) سربراہ یٰسین ملک کے خلاف جمعہ کے دن سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں اپنی بہن روبیہ سعید کے بیان پر اپنی خاموشی توڑی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ روبیہ کے پاس یٰسین ملک کی شناخت کے سوا کوئی اور چارہ نہ تھا۔ دسمبر 1989 میں سری نگر میں روبیہ کا اغوا کرنے والوں میں ایک نمایاں چہرہ یٰسین ملک کا تھا۔

سری نگر کی گپکر روڈ پر اپنے سرکاری بنگلہ میں چنندہ صحافیوں سے بات چیت میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی بہن نے ازروئے قانون اپنا فرض نبھایا ہے۔

بی جے پی کے تعلق سے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار جماعت‘ ملک کو اچھی حکمرانی دین میں ناکام رہی۔ اسی وجہ سے وہ توجہ ہٹانے کے لئے فسادات برپا کرتی ہے اور مذہب کے نام پر جھڑپیں کراتی ہے۔

محبوبہ نے کشمیر اور دیگر مقامات کے مسائل کی یکسوئی کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی بحالی پر زور دیا۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے سابقہ موقف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں داخل درخواست کی سماعت میں تاخیر پر مایوسی ظاہر کی۔