تلنگانہ

ریونت اور شرمیلا کی یاترا وقت گزاری کا مشغلہ: دیا کر راؤ

ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ نے صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی اور صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی اسی شرمیلا کی پیدل یاترا کو وقت گزاری کا مشغلہ قرار دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ نے صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی اور صدر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی اسی شرمیلا کی پیدل یاترا کو وقت گزاری کا مشغلہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین کے پاس کرنے کیلئے کچھ کام نہیں ہے، کے سی آر کی زیر قیادت حکومت، اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہی ہے۔

ریاست کے عوام، حکومت کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ ایسے میں وقت گزاری کرنے اور یاترا کے نام پر ریاست بھر کا دورہ کرنے کے لئے دونوں قائدین نے پیدل یاترا کا ڈھونگ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے ریونت ریڈی اور شرمیلا کی جانب سے ان کے پر کی گئی تنقیدوں کو معلومات کی کمی اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک تلنگانہ سے شرمیلا اور ریونت ریڈی کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس کے برخلاف ریونت ریڈی نے تحریک کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شرمیلا کے متعلق کچھ بھی کہنا وقت ضائع کرناہے۔

وہ اپنے والد کے نام کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کررہی ہیں۔ ایک خاتون ہونے کی بات کوبھلا کر غیر اخلاقی لب ولہجہ میں وہ بات کررہی، جس سے ان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

a3w
a3w