تلنگانہ

پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا موجودہ دور میں مہاتما بدھ کی تعلیمات پر امن سماج کی تشکیل کے لئے ضروری ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا موجودہ دور میں مہاتما بدھ کی تعلیمات پر امن سماج کی تشکیل کے لئے ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

آج بدھ جینتی کے موقع پر سکندرآباد کے مہا بدھا وہار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہاتما بدھ کو خراج پیش کیا چیف منسٹر نے کہا مہاتما بدھ نے محض 29 سال کی عمر میں روحانیت امن وہ امان عوام پروری کے لیے سوچا تھا اور، بادشاہت آرام ایش و عشرت ترک کر دیا تھا۔

ریونت ریڈی نے کہا آج بھی ڈھائی ہزار سال بعد بدھ مت کا نظریہ قائم ہے،انکا نظریہ کہ ہر کام کو مراقبہ کے طور پر کرنا چاہیے، اس میں بہت سے معنی پوشیدہ ہیں ہیں اور مجھے اس قول سے بہت زیادہ ترغیب ملی ہے میں بھی کوئی بھی کام میں بہت غور و فکر کے بعد ہی کرتاہوں۔

چیف منسٹر نے کہا شہر میں بدھا دھیان مندر کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے رقم منظور کی جائے گی۔ میرا مقصد بدھ کے نظریات کو فروغ دینے ایک مرکز بھی قائم کرنا ہے چیف منسٹر نے کہا معاشرے میں عدم برداشت اور حسد بڑھ رہا ہے۔

آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سماج میں ایک ایسا ماحول ہے جہاں دشمنی اور ہیجان میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس لحاظ سے میرا ماننا ہے کہ آج کے اس پر آشوب دور میں عوام میں پیار محبت اور الفت کے مزاج کو دوبارہ پروان چڑھانا ضروری ہے اور ان مقاصد کے لئے مہاتما بدھ کا وہی پیغام جو انہوں نے تبلیغ کی تھی قوم کے لئے اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہم بحیثیت فرد اور حکومت کے طور پر سماج کے ہر فرد تک مہاتما بدھ کے پیغام کو پہنچانے میں ضروری مدد کریں گے۔

a3w
a3w