حیدرآباد

زخمی ایم پی کی آنت کا کچھ حصہ نکالدیا گیا

ڈاکٹروں نے بی آر ایس کے ایم پی کے پربھاکر ریڈی جنہیں ضلع سدی پیٹ میں انتخابی مہم کے دوران ایک شخص نے چاقو گھونپ دیا تھا، کی آنت کا ایک حصہ نکالدیا جس کے بعد ان (پربھاکر ریڈی) کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: ڈاکٹروں نے بی آر ایس کے ایم پی کے پربھاکر ریڈی جنہیں ضلع سدی پیٹ میں انتخابی مہم کے دوران ایک شخص نے چاقو گھونپ دیا تھا، کی آنت کا ایک حصہ نکالدیا جس کے بعد ان (پربھاکر ریڈی) کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

یشودا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے آنت کے10 سنٹی میٹر حصہ کو نکالنے کیلئے کامیاب اوپن لپاروٹومی انجام دی۔ یشودا ہاسپٹل کی جانب سے آج رات جاری کردہ بلیٹن کے مطابق کامیابی کے ساتھ انٹسٹینل انسٹوموسس انجام دیا گیا۔ ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ 59 سالہ زخمی بی آر ایس قائد نے سرجیکل کئیر یونٹ میں تکلیف سرجری عمل کو برداشت کیا۔

مختلف شعبہ جات پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ بی آر ایس کے ایم پی جو حلقہ اسمبلی دوباک سے پارٹی امیدوار بھی ہیں، انتخابی مہم میں مصروف تھے، ایک شخص نے ان کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا، بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور، ہاتھ ملا نے ایم پی ریڈی کے قریب پہونچا مگر اچانک اُس نے چاقو نکالا اور پربھاکر ریڈی کے پیٹ میں گھونپ دیا۔

یشودا ہاسپٹل میں ابتدائی لیپرو اسکو پی کی گئی مگر انٹرا۔ آپریٹیولی میں آنت میں 4سوراخ کا پتہ چلا جو ارد گرد میسنٹری(آنتوں کی تھیلی) تک پھیلے ہوئے تھے۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے سرجیکل طریقہ کار اپنایا پربھاکر ریڈی کو ایمبولینس سے یشودا ہاسپٹل لانے تک وزیر صحت ہریش راؤ بھی ہاسپٹل پہنچ چکے تھے۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بھی آج رات یشودا ہاسپٹل پہونچکر زخمی پربھاکر ریڈی کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے زخمی ایم پی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

چیف منسٹر نے سیکوریٹی گارڈ سے بھی ملاقات کی۔ جو حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران زحمی ہوگیا تھا۔ اس کے ہاتھ پر شدید زخم آئے ہیں۔ کے سی آر نے حملہ کو ناکام بنانے پر گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w