حیدرآباد

زم زم دھابے کی غذائی اشیاء کھانے سے کئی افراد متاثر

سنگاریڈی روڈ پر واقع زم زم دھابہ پر کھانا کھانے کے بعد شہر کے کئی افراد سمیت غذاء سے متاثر ہوگئے۔ ذرائع کے بموجب ہفتہ کی رات شہر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچے کھانا کھایا تھا۔

حیدرآباد: سنگاریڈی روڈ پر واقع زم زم دھابہ پر کھانا کھانے کے بعد شہر کے کئی افراد سمیت غذاء سے متاثر ہوگئے۔ ذرائع کے بموجب ہفتہ کی رات شہر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچے کھانا کھایا تھا۔

کھانے کے دو گھنٹوں کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی اور ان متاثرین کو مختلف ہاسپٹلس میں شریک کروایا گیا۔ ان کے علاج کے لئے ہزاروں روپئے کا خرچ آیا۔

اس سلسلہ میں زم زم دھابہ کے انتظامیہ سے شکایت کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس صفائی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔ انتظامیہ نے خود کو بچانے کی کوشش کی جبکہ متعلقہ پولیس کو چاہئے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات بناء کوئی لالچ کے کرے، جس سے حقیقت سامنے آسکتی ہے کیونکہ دھابہ اور ہوٹل والوں سے پولیس بہت قریبی رابطہ رکھتی ہے۔

متاثرین ہفتہ کی رات مذکورہ دھابہ پر مچھلی، زیرا رائس، جھینکا اور دیگر چیزیں کھائی تھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں کھانا تیار کر کے کھائیں۔ اس سے پیسہ کی بچت بھی ہوگی۔

ہوٹلوں میں کھانا کھانے جائیں گے تو جان جانے کا خطرہ لاحق رہے گا۔ دھابوں میں کھانا کھاکر بیمار ہوجانا ہے۔ یاد رہے کہ دھابوں اور ہوٹلوں میں کئی کئی دن کا چکن اور مٹن رہتا ہے۔ تازہ اشیاء دستیاب نہیں ہوتیں۔

اب ہوٹلوں اور دھابوں پر کھانا بند کردیں۔ پولیس کو چاہئے کہ وہ مذکورہ دھابہ کے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرے اور سخت کارروائی کرے۔

a3w
a3w