چلتی ڈی سی ایم ویان میں اچانک آگ لگ گئی
ڈرائیور نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے گاڑی روکی اور اپنی جان بچانے کے لئے نیچے کود گیا۔اس واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ گاڑی جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں چلتی ڈی سی ایم وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی صبح ناگول علاقہ سے یہ ڈی سی ایم پرانے پیپر کے لوڈ کے ساتھ سکندرآباد کی سمت جارہی تھی کہ اس گاڑی کے اپل چوراستہ پر پہنچنے پر گاڑی کے کیبن میں اچانک آگ لگ گئی۔
یہ دیکھ کر ڈرائیور نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے گاڑی روکی اور اپنی جان بچانے کے لئے نیچے کود گیا۔اس واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ گاڑی جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تھی۔