تعلیم و روزگارقومی

تعلیم و روزگار کے مواقع

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)نے جونیئراسوسی ایٹ کی مخلوعہ 5583آسامیوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔جس میں نئی 5180اور بیاک لاگ 403 آسامیاں شامل ہیں۔درخواستوں کے ادخال آغاز 06 اگست 2025سے ہوچکا ہے اوردرخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26اگست 2025مقرر ہے۔

ڈاکٹر ساجد معراج
9553839786

ایس بی آئی میں جونیئر اسوسی ایٹ کی5583آسامیوں پرتقررات کااعلامیہ جاری

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)نے جونیئراسوسی ایٹ کی مخلوعہ 5583آسامیوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔جس میں نئی 5180اور بیاک لاگ 403 آسامیاں شامل ہیں۔درخواستوں کے ادخال آغاز 06 اگست 2025سے ہوچکا ہے اوردرخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26اگست 2025مقرر ہے۔

مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات ،مقامی زبان:
گجرات،گجراتی۔ 220
آندھرا پردیش، تلگو/اردو۔310
کرناٹک، کنڑ۔ 270
مدھیہ پردیش،ہندی۔ 100
چھتیس گڑھ، ہندی۔ 220
اوڈیشہ،اڑیہ۔ 190
ہریانہ، ہندی/پنجابی۔ 138
جموں و کشمیر مرکززیرانتظام علاقہ، اردو/ہندی۔ 29
ہماچل پردیش،ہندی۔ 68
لداخ مرکززیرانتظام علاقہ،اردو/لداخی/بھوتی۔ 37
پنجاب، پنجابی/ہندی۔ 178
تملناڈو، تمل۔ 380
تلنگانہ، تلگو/اردو۔ 250
راجستھان،ہندی۔ 260
مغربی بنگال،بنگالی/نیپالی۔ 270
اے اور این جزائر،ہندی/انگریزی۔ 30
سکّم،نیپالی/انگریزی۔ 20
اتر پردیش، ہندی/اردو۔ 514
مہاراشٹرا،مراٹھی ۔ 476
گوا،کونکنی۔ 14
دہلی،ہندی۔ 169
اتراکھنڈ،ہندی۔ 127
اروناچل پردیش،انگریزی۔ 20
آسام،آسامی/بنگالی/بوڈو۔ 145
منی پور،منی پوری/انگریزی۔ 16
میگھالیہ،انگریزی/گارو/خاسی۔ 32
میزورم،میزو۔ 13
ناگالینڈ،انگریزی۔ 22
تریپورہ،بنگالی/کوکبوروک۔ 22
بہار،ہندی/اردو۔ 260
جھارکھنڈ،ہندی/سن تھالی۔ 130
کیرالہ،مالایالم۔ 247
لکشدیپ،مالایالم۔ 03
تعلیمی قابلیت: 31ڈسمبر 2025تک امیدوار کسی مسلمہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبہ میں بیچلرڈگری کامیاب ہوناچاہئے۔

اس کے علاوہ ایسے امیدوار بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں جو آخری سال یا آخری سمسٹر میں زیرتعلیم ہیں لیکن انھیں 31 ڈسمبر2025تک اپنی ڈگری کی تکمیل کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

حدعمر: ا میدوار کی عمر کم سے کم 20سال اور زیادہ سے زیادہ 28سال ہونی چاہئے جبکہ ایس سی ، ایس ٹی کے لئے 5سال ، اوبی سی کے لئے3سال اورمعذورین کے لئے 10سال کی رعایت دی گئی ہے۔

درخواست کی فیس: ایس سی، ایس ٹی،معذورین ،ای ایس ایم،ڈی ای ایس ایم کو فیس کی ادائیگی سے مستثنی رکھا گیا ہے جبکہ ایس جنرل ،اوبی سی ،ای ڈبلیو ایس کو 750روپئے ادا کرنا ہوگا۔

انتخاب کا طریقہ کار :
پہلا مرحلہ : پریلیمنری امتحان
دوسرامرحلہ :مین امتحان ،
انتخاب کردہ مقامی زبان کا امتحان اور اسنادات کی تصدیق
مزید تفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://bank.sbi/web/careers/current-openings
درخواست داخل کرنے کے لئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://ibpsonline.ibps.in/sbijajul25/

بی ایس ایف میں 3588کانسٹیبل کی آسامیوں پر بھرتی کااعلامیہ جاری

بارڈر سکیوریٹی فورس(بی ایس ایف) نے کانسٹیبل ٹریڈز مین کی مخلوعہ 3588آسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کاآغاز26جولائی 2025سے ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ24اگست 2025مقرر ہے۔

مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:

کانسٹیبل (ٹریڈز مین) – مرد 3406
(موچی – 65، درزی – 18، بڑھئی – 38، پلمبر – 10، پینٹر – 05، الیکٹریشن – 04، باورچی – 1482، دھوبی – 320، حجام – 115، صفائی والا – 652، ویٹر – 13، پمپ آپریٹر – 01، اپہولسٹر – 01، کھوجی – 03)
کانسٹیبل (ٹریڈز مین) – خواتین 182
(موچی – 02، بڑھئی – 01، درزی – 01، باورچن – 82، پانی بھرنے والی – 38، دھوبن – 17، حجامہ – 06، صفائی والی – 35)

تعلیمی اہلیت: چند ٹریڈز کے لئے دسویں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی آئی اور بعض ٹریڈز کے لئے دسویں جماعت اورمتعلقہ کورس کامیاب ہوناچاہئے۔

حدعمر : امیدوار کی کم سے کم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ 25سال ہونی چاہئے، جبکہ ایس سی ،ایس ٹی کے لئے 5سال، اوبی سی کے لئے 3سال کی رعایت دی جائے گی۔

درخواست کی فیس: جنرل ، ای ڈبلیوایس اور اوبی سی کے لئے 100روپئے فیس مقرر ہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://rectt.bsf.gov.in

پی جی آر آر میں دوسالہ فاصلاتی ایم بی اے،ایم سی اے کا نوٹیفکیشن جاری

پروفیسر جی ۔رام ریڈی مرکزبرائے فاصلاتی تعلیم،عثمانیہ یونیورسٹی نے دوسالہ ایم بی اے اور ایم سی اے فاصلاتی تعلیم کے داخلہ امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواستوں کے ادخال کا آغاز15اگست2025سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ2ستمبر 2025 مقررہے،جبکہ 500روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5ستمبر2025مقرر ہے۔جبکہ داخلہ امتحان 7ستمبر 2025کو منعقد ہوگا۔

تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی شعبے میں بیچلرڈگری کامیاب ہونا چاہئے۔(جنرل زمرہ کے امیدوار 50فیصد نشانات اور بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی امیدوار45فیصدنشانات سے کامیاب ہونا چاہئے۔

مزیدتفصیلات اور درخواست داخل کرنے کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.ouadmissions.com / www.osmania.ac.in / www.oucde.net

مائناریٹی بی ایڈ کالجوںکی کاونسلنگ کا شیڈول جاری

تلنگانہ ایڈسیٹ- 2025 میں کامیاب مسلم اقلیتی امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ تعلیمی سال 2026-2025 کے لئے دو سالہ بی۔ایڈ کورس میں داخلے کے پہلے مرحلے کی کاؤنسلنگ میں درج ذیل شیڈول کے مطابق شرکت کریں۔
19اگست 2025کو صبح 10بجے سے فزیکل سائنس کے لئے پہلے رینک سے لے کر آخری رینک تک کے امیدوارشرکت کرسکتے ہیں۔جبکہ صبح ساڑھے11بجے سے ریاضی کے لئے پہلے رینک سے لے کر آخری رینک تک کے امیدوارشرکت کرسکتے ہیں۔اس کے بعد شام ساڑھے چار بجے سے اورینٹل لنگویجس /انگلش کے لئے پہلے رینک سے لے کر آخری رینک تک کے امیدوارشرکت کرسکتے ہیں۔

20اگست 2025کو صبح 10بجے سے سماجی علوم کے لئے پہلے رینک سے لے کر 1800 رینک تک کے امیدوارشرکت کرسکتے ہیں۔جبکہ دوپہرڈھائی بجے سے سماجی علوم کے لئے 1800رینک سے لے کر آخری رینک تک کے امیدوار شرکت کرسکتے ہیں۔
21اگست 2025کو صبح 10بجے سے بیالوجیکل سائنس کے لئے پہلے رینک سے لے کر 1800 رینک تک کے امیدوارشرکت کرسکتے ہیں،جبکہ دوپہر ڈھائی بجے سے بیالوجیکل سائنس کے لئے 1800رینک سے لے کرآخری رینک تک کے امیدوار شرکت کرسکتے ہیں۔

کاؤنسلنگ کا مقام:
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، نمبر 5-9-24/79، علیگڑھ بلڈنگ، ہل فورٹ روڈ، آدرش نگر۔ہوپ چلڈرن اسپتال کے متصل، بشیر باغ، حیدرآباد- 63
امیدوار اپنے تمام اصلی اسنادات ساتھ لائیں، بشمول:
. ٭ ٹی ایس ایڈ۔سیٹ – 2025 رینک کارڈ اور ہال ٹکٹ۔
٭ ڈگری/عارضی سند اور میمورنڈم آف مارکس، نیز انٹرمیڈیٹ یا مساوی کامیابی کا سرٹیفکیٹ۔
٭ تاریخ پیدائش کا سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی یا مماثل)۔
٭ نویں جماعت سے گریجویشن تک کے اسٹڈی سرٹیفکیٹ۔
٭ پچھلے سات سال کی رہائش کا سرٹیفکیٹ، ان امیدواروں کے لئے جنہوں نے پرائیوٹ طور پر تعلیم حاصل کی ہو اور کسی ادارے سے وابستہ نہ ہوں۔
٭ غیر مقامی امیدواروں کے لئے تلنگانہ میں والدین میں سے کسی ایک کا سات سال کا رہائشی سرٹیفکیٹ (ریاست سے باہر ملازمت کے عرصے کو چھوڑ کر)۔ یہ سرٹیفکیٹ تحصیلدار سے حاصل کیا جائے۔
٭ ٹرانسفر سرٹیفکیٹ(ٹی سی)۔
٭ تمام اصلی اسنادات کی ایک سیٹ فوٹو کاپی۔
٭ وہ اقلیتی امیدوار جن کے والدین کی آمدنی دیہی علاقوں میں سالانہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور شہری علاقوں میں دو لاکھ روپے سے کم ہو، ٹیوشن فیس سے مستثنیٰ ہوں گے بشرطیکہ وہ تحصیلدار کی جانب سے 01-04-2025 یا اس کے بعد جاری شدہ انکم سرٹیفکیٹ پیش کریں۔
کاؤنسلنگ کی فیس :
امیدوار کو رجسٹریشن فیس 1000 روپے اور کاؤنسلنگ فیس 1500 روپے (ناقابل واپسی) ادا کرنا ہو گا۔ فیسConver,Ed.CET-AC-SW-II-2025 کے حق میں ڈیمانڈ ڈرافٹ کی شکل میں حیدرآباد میں قابل ادائیگی یا داخلہ مرکز کے بینک کاؤنٹر پر نقد جمع کرائی جا سکتی ہے۔

نوٹ: یہ اعلامیہ ہی کاؤنسلنگ کے لئے کال لیٹر تصور کیا جائے گا، اور کوئی علیحدہ کال لیٹر ارسال نہیں کئے جائیں گے۔ صرف کاؤنسلنگ میں شرکت سے نشست کی ضمانت نہیں ملتی۔ مختلف کالجوں اور مضامین میں دستیاب نشستوں کی تفصیلات کاؤنسلنگ کے وقت بتائی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر طلبہ کو ایک دن مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

وہ اقلیتی طلبہ جو SW-II-AC کے ذریعے کسی کالج میں داخلہ لیتے ہیں، SW-I میں کسی کالج میں سلائیڈکر سکتے ہیں اور جو SW-I کے ذریعہ کسی کالج میں داخلہ لیتے ہیں تووہ SW-IIمیں کسی کالج میں سلائیڈ کرسکتے ہیں۔

SW-II کے ذریعہ لئے گئے داخلے کو منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 26.08.2025 ہے۔
SW-II کے کنوینر ایڈ۔سیٹ کے تحت الاٹ شدہ امیدواروں کو اپنے متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 28.08.2025 ہے۔
اسکالرشپ کے لئے حدعمر جاننے کے لئے ریاستی حکومت کے قواعدملاحظہ کرنے کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://edcetadm.tsche.ac.in

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کورسس میں داخلے کی تاریخ میں30اگست تک توسیع

ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (BRAOU) کے انڈر گریجویٹ (بی۔اے / بی۔کام / بی ایس سی) اور پوسٹ گریجویٹجیسے ایم۔اے، ایم۔کام، ایم۔ایس سی، ایم بی اے، بی ایل آئی ایس سی، ایم ایل آئی ایس سی، ڈپلومہ کورسز اور سرٹیفکیٹ پروگرامز میں تعلیمی سال 2025-20206 کے لئے ’’آن لائن‘‘ براہِ راست داخلے کی تاریخ میں 30 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پرانے بیاچس کے طلبہ (سالانہ بنیاد ) اور سی بی سی ایس کے دوسرے اور تیسرے سال کے طلبہ، نیز پوسٹ گریجویٹ پرانے بیاچس کے وہ طلبہ جو ٹیوشن فیس کی ادائیگی نہیںکرپائے تھے، اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ2016 سے 2024 تک کے بیاچس کے طلبہ 30 اگست 2025 سے پہلے ٹیوشن فیس کی ادائیگی نیٹ بینکنگ / کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ یا ٹی ایس آن لائن کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے قریبی اسٹڈی سنٹر یا یونیورسٹی پورٹل www.braouonline.inیا ویب سائٹwww.braou.ac.in ملاحظہ کریں، یا BRAOU کے کال سنٹر: 18005990101 یا انفارمیشن سنٹر040-23680222/333/555 پر رابطہ کریں۔

آئی بی پی ایس کا سی ایس اے کی 10277 آسامیوں پر بھرتی کا اعلامیہ جاری

انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن نے ملک کے مختلف بینکوں میں مخلوعہ کسٹمر سرویس اسوسی ایٹ کی مخلوعہ 10277 آسامیوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں ،درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ21اگست 2025 ہے۔جبکہ پریلیمنری امتحان اکٹوبر یا نومبر2025 میں منعقد ہوگااور مینس امتحان نومبر2025 میں منعقد ہوسکتا ہے اور مارچ2026 میں تقرری ہوسکتی ہے۔

تقرراتی عمل میں شامل بینکوں کی تفصیلات :۔

بنیک آف بروڈہ، بینک آف انڈیا ، بینک آف مہاراشٹرا، کینیرا بینک ، سنٹرل بینک آف انڈیا،انڈیا بینک، انڈین اورسیزبینک ، پنجاب نیشنل بینک ، پنجاب اینڈسیند بینک، یوکو بینک اور یونین بینک آف انڈیا ۔

تعلیمی قابلیت: امیدوار مسلمہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبے میں بیچلرڈگری کامیاب ہوناچاہئے۔
حدعمر : امیدوار کی کم سے کم عمر 20سال اور زیادہ سے زیادہ 28سال ہونی چاہئے،جبکہ ایس سی ، ایس ٹی کے لئے5سال اور اوبی سی کے لئے3سال اور معذورین کے لئے 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
درخواست کی فیس : ایس سی ، ایس ٹی ، معذورین ، ای ایس ایم اور ڈی ای ایس ایم کے لئے 175 روپئے اور دیگر طبقات کے امیدواروں کے لئے 850روپئے مقررہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.ibps.in/
درخواست داخل کرنے کے لئے درجہ ذیل لنک پرکلک کیجئے۔
https://ibpsreg.ibps.in/crpcsaxvjl25/