تلنگانہ

دارالعلوم الرحمانیہ کے زیر اہتمام تراویح کیلئے جید حفاظ کا نظم

مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانیہ کی اطلاع کے مطابق درسگاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، حیدرآباد جو 53 سال سے ہر موڑ پر ملت کی خدمات انجام دے رہی ہے۔

حیدرآباد: مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانیہ کی اطلاع کے مطابق درسگاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، حیدرآباد جو 53 سال سے ہر موڑ پر ملت کی خدمات انجام دے رہی ہے۔

ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی تراویح کیلئے جامعہ ہذا کی جانب سے جید حفاظ کا نظم کیا جارہا ہے۔

خواہشمند حضرات بالخصوص شہر و اضلاع کے ذمہ داران مساجد اس موقع سے استفادہ کریں۔ تفصیلات کیلئے فون 04024564646 یا 9985546108 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔