شمالی بھارت
زیرسماعت قیدیوں کی بڑی تعداد پر چیف جسٹس رمنا کا اظہارتشویش
وہ جئے پور میں 18 ویں آل انڈیا لیگل سرویسیس اتھاریٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جسٹس رمنا نے کہا کہ کیسس کی سماعت کے بغیر قیدیوں کو طویل عرصہ تک جیلوں میں بند رکھنا مناسب نہیں۔
جئے پور: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے ہفتہ کے دن کہا کہ ملک کی جیلوں میں بند 6 لاکھ10ہزار قیدیوں میں تقریباً80 فیصد زیرسماعت قیدی ہیں۔ انہوں نے نظام انصاف رسانی کو مزید موثربنانے کی ضرورت پر زوردیا۔
وہ جئے پور میں 18 ویں آل انڈیا لیگل سرویسیس اتھاریٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جسٹس رمنا نے کہا کہ کیسس کی سماعت کے بغیر قیدیوں کو طویل عرصہ تک جیلوں میں بند رکھنا مناسب نہیں۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔