مشرق وسطیٰ

جدہ میں جوبائیڈن کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات

مصطفیٰ الکاظمی نے امریکہ اور عراق کے درمیان دفاعی اور دوستانہ تعلقات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے امریکی تائید پراظہارتشکر کیا۔ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی میں مدد کیلئے تقریباً2500 امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔

جدہ: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورہ میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کی جو گذشتہ برس دھماکو ڈرون حملہ میں محفوظ رہے تھے۔ عراق میں بعض لوگوں نے اس حملہ کیلئے ایران نوازدھڑوں کو ذمہ دارٹہرایاتھا۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ عراق کی جمہوریت کی تائید کرناچاہتے ہیں۔

 مصطفیٰ الکاظمی نے امریکہ اور عراق کے درمیان دفاعی اور دوستانہ تعلقات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے امریکی تائید پراظہارتشکر کیا۔ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی میں مدد کیلئے تقریباً2500 امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔ جوبائیڈن سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں ہیں۔

وہ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ جی سی سی بحرین‘کوین‘ عمان‘قطر‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے۔ مصر‘عراق اور اردن کے قائدین بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔