شمالی بھارت

اودئے پور قتل کیس کے تین ملزمین یکم اگست تک عدالتی تحویل میں

درزی کے قتل کے سلسلہ میں این آئی اے تاحال 7افراد کو گرفتارکرچکی ہے۔ محسن،آصف، محمدمحسن اور وسیم علی پہلے سے یکم اگست تک عدالتی تحویل میں ہیں۔

جئے پور: این آئی اے عدالت نے ہفتہ کے دن اودئے پور قتل کیس کے 3ملزمین کو یکم اگست تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ریاض اختری(ریاض عطاری)‘ غوث محمد اور فرہاد محمد شیخ‘این آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ انہیں کڑے پہرے میں عدالت لایاگیا۔

عدالت نے انہیں یکم اگست تک عدالتی تحویل میں بھیج دینے کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل ٹی پی شرما نے یہ بات بتائی۔ درزی کے قتل کے سلسلہ میں این آئی اے تاحال 7افراد کو گرفتارکرچکی ہے۔ محسن،آصف، محمدمحسن اور وسیم علی پہلے سے یکم اگست تک عدالتی تحویل میں ہیں۔