کھیل

سابق کرکٹر اظہرالدین کے خلاف کیس درج

سابق کرکٹر محمداظہرالدین کے خلاف اپل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

حیدرآباد: سابق کرکٹر محمداظہرالدین کے خلاف اپل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ذرائع کے بموجب حیدرآبادکرکٹ اسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی شکایت پر انڈین ٹیم کے سابق کپتان محمداظہرالدین کے خلاف دفعات 120B,471,467,465,420,409,406 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

سابق کرکٹر اظہر پرالزام لگایا گیاکہ جب وہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر تھے تب جم آلات‘کرکٹ بالنر‘آگ بجھانے کے آلات کرسیاں اوردیگر سامان کی خریداری میں ہیرا پھیری کی تھی۔

a3w
a3w