حیدرآبادسوشیل میڈیا

سخت سیکوریٹی کے درمیان مرکزی گنیش جلوس چارمینار سے گزرگیا

سخت سیکوریٹی کے درمیان شہرمیں آج مرکزی گنیش وسرجن جلوس کا آغازہوااوریہ جلوس‘ پرامن طورپرحساس چارمینار سے گزرگیا۔ پولیس عہدیداروں نے نمازجمعہ کے پیش نظر جلوس کومکہ مسجدسے کافی دور روک دیا تھا۔

حیدرآباد: سخت سیکوریٹی کے درمیان شہرمیں آج مرکزی گنیش وسرجن جلوس کا آغازہوااوریہ جلوس‘ پرامن طورپرحساس چارمینار سے گزرگیا۔ پولیس عہدیداروں نے نمازجمعہ کے پیش نظر جلوس کومکہ مسجدسے کافی دور روک دیا تھا۔

نماز کے بعدجلوس کوآگے جانے کی اجازت دے دی گئی۔جلوس کے ساتھ سیکوریٹی کا سخت بندوبست کیاگیا۔سٹی پولیس نے جلوس کے راستوں اوردیگر حساس مقامات پرسخت صیانتی انتظامات کئے ہیں۔ ٹاسک فورس اورپولیس کے جوانوں کوجلوس کو آگے بڑھاتے دیکھاگیا۔شہر کے تمام ڈی سی پیز‘ متعلقہ زون میں نظم وضبط کی برقراری کے انتظامات میں مصروف دیکھاگیا۔

جمعہ کے پیش نظرتاریخی مکہ مسجد اور چارمینارکے اطراف سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ریاپڈ ایکشن فورس اور پولیس کے مسلح دستوں کو ان مقامات پر مستعدی کیساتھ کھڑے دیکھاگیا۔ چارمینار کے دامن میں واقع بھاگیہ لکشمی مندر کی سیکوریٹی بھی بڑھادی گئی۔جلوس کے راستہ میں موجودعبادت گاہوں‘چھلوں اور منادر کو کپڑوں سے ڈھانکاگیاہے۔

گنیش اتسو کمیٹی کی جانب سے اس باربھی چارمینارکے دامن میں استقبالیہ اسٹیج بنایاگیا ہے۔بالاپور سے حسین ساگرتک 20 کیلو میٹر کے راستہ پر بیسوں سی سی کیمرے نصب کئے گئے۔ ڈرون‘ کیمروں سے لیس گاڑیوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ جلوس پرنظر رکھی جارہی ہے۔

ڈی جی پی مہندرریڈی پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹرسے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ شہر کے مرکزی اور ریاست کے دیگر مقامات کے جلوس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خیریت آبادکے گنیش کی مورتی جس کی اونچائی 30فیٹ بتائی گئی ہے۔ شام6بجے تک مرکزی جلوس بیگم بازارسے گزرگیا۔

کاجلوس بھی حسین ساگر کی طرف بڑھ رہاہے۔ مورتیوں کے وسرجن کا عمل کل تک جاری رہے گا۔جڑواں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں پولیس کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کئی چھوٹے جلوس‘ مرکزی جلوس میں شامل ہورہے ہیں۔کئی مقامات پر پولیس نے ٹرافک تحدیدات عائد کی ہیں۔

چندمقامات پر پولیس گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ایڈیشنل کمشنرڈی ایس چوہان اوردیگر سینئر پولیس عہدیدار‘مرکزی جلوس کی نگرانی کررہے ہیں۔