انٹرٹینمنٹ

بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس

سنسنی خیز بنگلورو ریو پارٹی کیس کے سلسلہ میں بنگلورو سی سی بی پولیس نے ٹالی ووڈ اداکار ہ ہیما کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں یکم جون کو سی سی بی پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

بنگلورو: سنسنی خیز بنگلورو ریو پارٹی کیس کے سلسلہ میں بنگلورو سی سی بی پولیس نے ٹالی ووڈ اداکار ہ ہیما کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں یکم جون کو سی سی بی پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
سارہ علی خان عاشقی 3 میں کارتک آرین کے ساتھ کام کریں گی
کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی

پولیس نے ریو پارٹی میں منشیات کو پایا تھا اور اس پارٹی میں شریک تمام لوگوں کے خون کے نمونے حاصل کئے تھے۔

خون کے نمونوں کی جانچ سے پتہ چلا کہ پارٹی میں شریک جملہ افراد میں سے86 افراد نے منشیات استعمال کئے تھے۔

ان میں سے ایک اداکارہ ہیما بھی شامل ہے۔

قبل ازیں بنگلورو سی سی بی پولیس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہیما کو ہدایت دی تھی کہ وہ27 مئی کو پولیس کے سامنے حاضر ہوں مگر ہیما حاضر نہیں ہوئیں۔