بین الاقوامی

ویگنر گروپ کی بغاوت، پوتن نے امریکہ کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کردیا: سی آئی اے

ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنس نے کہا کہ روس میں ویگنر ملیشیا کی بغاوت نے یوکرین میں روس کی کمزوریوں کو واضح کردیا ہے، یوکرین جنگ میں روس کے اندر اختلافات موجود ہیں۔

واشنگٹن: امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ صدر روس ولادیمیر پوتن نے امریکہ کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا نادر موقع فراہم کیا، ہم یہ موقع ضائع نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے

ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنس نے کہا کہ روس میں ویگنر ملیشیا کی بغاوت نے یوکرین میں روس کی کمزوریوں کو واضح کردیا ہے، یوکرین جنگ میں روس کے اندر اختلافات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن کی جنگ کا منفی اثر روسی معاشرے اور حکومت میں نظر آرہا ہے، اس صورت حال نے سی آئی اے کو روسی جاسوس بھرتی کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا ہے، اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا یوکرین کا خفیہ دورہ، انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر زور

یاد رہے کہ روسی ملیشیا گروپ ویگنر کی بغاوت سے ایک روز قبل سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس یوکرین کا خفیہ دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے یوکرینی صدر سمیت انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کی اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کے امریکی عزم کی توثیق کی۔

a3w
a3w