مشرق وسطیٰ
سعودی عرب میں راستہ بھول کر صحرا میں بھٹکنے والے شخص کی موت
سعودی عرب میں صحرا میں بھٹکنے والے شخص کی لاش کئی روز بعد مل گئی، گمشدہ شہری صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

ریاض: سعودی عرب میں صحرا میں بھٹکنے والے شخص کی لاش کئی روز بعد مل گئی، گمشدہ شہری صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے صحرا الربع الخالی میں راستہ بھول کر صحرا میں بھٹک جانے والے مقامی شہری کی لاش مل گئی۔
ایک ریسکیو فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل ام اثلہ کے علاقے میں مقامی شہری کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔
تنظیم سے گمشدہ شہری کی تلاش کے لیے مدد طلب کی گئی جس پر صحرا میں گمشدہ افراد کی تلاش کے امور کے ماہر افراد پر مشتمل ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔
رضا کاروں نے اس شخص کو ہر ممکن جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہ مل سکا۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ گمشدہ شہری جو صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا، بالآخر اس کی لاش مل گئی۔