جنوبی بھارت

وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید

پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کے دن سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی یہ دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں کہ ملک کی سب سے قدیم جماعت (کانگریس) اور انڈیا بلاک کو رائے دہندوں نے لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ میں مسترد کردیا۔

تھروسور (کیرالا): کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کے دن سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی یہ دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں کہ ملک کی سب سے قدیم جماعت (کانگریس) اور انڈیا بلاک کو رائے دہندوں نے لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلہ میں مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
دہلی میں 2019 کی تاریخ دہرانے کا ماحول: دھامی
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

جمعہ کے دن 21 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے 102 حلقوں پولنگ ہوئی۔ پرینکا گاندھی نے یہاں سیاسی ریالی کے حاشیہ پر پوچھا کہ وزیراعظم کو کیسے پتہ؟ الیکشن کا نتیجہ تو ابھی نہیں آیا۔

وزیراعظم اور بی جے پی کیسے دعویٰ کرسکتے ہیں کہ انہیں اِس بار 400 سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔ کانگریس قائد نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ اتنے پراعتماد کیسے ہیں جبکہ الیکشن کا نتیجہ ابھی نہیں آیا۔

ہم سبھی کڑی محنت کررہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ وہ جہاں بھی جارہی ہیں دیکھ رہی ہیں کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی۔

یہ پوچھنے پر کہ آیا وہ اترپردیش کی رائے بریلی لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑیں گی‘ کانگریس قائد نے جواب دیا کہ آپ کو چند دن میں پتہ چل جائے گا۔