سلمان خان کے بعد اب ان کے وکیل کو موت کی دھمکی
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے وکیل ہستی مل سرسوت نے جودھپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں خط کے ذریعہ دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اِس خط میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے۔
جئے پور: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے وکیل ہستی مل سرسوت نے جودھپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں خط کے ذریعہ دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اِس خط میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے۔
یہ دھمکی بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو حال ہی میں دی گئی۔ دھمکی کے مماثل ہے۔ علاوہ ازیں یہ خط بھی ویسا ہی ہے جیسا سلمان خان کو دیا گیا تھا۔
ایڈوکیٹ سرسوت کو روانہ کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے۔ موسے والا جیسا کچھ کیا جائے گا۔ دھمکی دینے والے شخص نے سلمان خان کے خط پر ‘LB-GB’ لکھا تھا۔
ایڈوکیٹ کے خط پر بھی ایسا ہی لکھا ہوا ہے۔ سرسوت نے منگل کے روز جودھپور کے مہامندر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط میں مجھے اور میرے خاندان کو مار ڈالنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مجھے 4 جولائی کو گورنر سے ملاقات کیلئے جئے پور جانا تھا اسی لئے میں نے یہ خط مہامندر پولیس اسٹیشن کے آفیسر کو واٹس ایپ کے ذریعہ روانہ کردیا اور انہیں مکمل معلومات بھی فراہم کی ہیں۔