کرناٹک

کرناٹک انتخابات سے پہلے بی جے پی نے لفظ ہندو کے ماخذ کا تنازعہ اٹھایا

چیف منسٹر بسواراج بومئی نے چہارشنبہ کے روز لفظ ہندو کے ماخذ کا تنازعہ اٹھایا۔ انہوں نے 10 مئی کو مقرر اسمبلی انتخابات سے قبل یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔

بیلگاوی(کرناٹک): چیف منسٹر بسواراج بومئی نے چہارشنبہ کے روز لفظ ہندو کے ماخذ کا تنازعہ اٹھایا۔ انہوں نے 10 مئی کو مقرر اسمبلی انتخابات سے قبل یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے سکریٹری ستیش جرکیہولی نے یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا کہ لفظ ہندو فارسی زبان سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ”غلام“ اور ”گندہ“ ہے۔

چیف منسٹر نے یاماکانا مراڈی حلقہ میں جس کی نمائندگی جرکیہولی کرتے ہیں، کہا کہ وہ (جرکیہولی) عوام کے جذبات سے کھلواڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر جو ہم نے انجام دیئے ہیں‘ ووٹ حاصل کرنا ہے، عوام کے جذبات سے کھیلنا درست نہیں۔ جرکیہولی نے کچھ عرصہ قبل ہندوستان اور فارس کے درمیان تعلق پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ لفظ ہندو قطعی ہندوستانی نہیں ہے یہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔

ہندو لفظ ہمارا کس طرح بنا اس پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ بعدازاں جرکیہولی نے اپنے بیانات پر معافی مانگ لی تھی۔