سنبھل میں آثارقدیمہ کی ٹیم نے 19باؤلیوں کا معائنہ کیا
سنبھل میں گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ سنبھل کی ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ ریاستی محکمہ آثارِ قدیمہ کی ٹیم علاقہ میں تقریباً 15 منٹ رہی۔ اس نے ایک باؤلی کی جانچ کی اور وہ کالکی وشنو مندر بھی گئی۔
سنبھل: اترپردیش کے محکمہ آثارِ قدیمہ کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے دن سروے کے لئے سنبھل کا دورہ کیا۔ اس کا یہ دورہ‘ شہر میں 19 باؤلیوں اور 5 تیرتھ استھل کی تاریخی اہمیت کا پتہ چلانے کی جاریہ مشق کا حصہ ہے۔ ٹیم صبح 10:45 بجے کے آس پاس کالکی وشنو مندر پہنچی۔ اس نے مندر کے قریب واقع کرشنا باؤلی کا معائنہ کیا۔
سنبھل میں گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ سنبھل کی ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ ریاستی محکمہ آثارِ قدیمہ کی ٹیم علاقہ میں تقریباً 15 منٹ رہی۔ اس نے ایک باؤلی کی جانچ کی اور وہ کالکی وشنو مندر بھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی جانکاری نہیں کہ آیا یہ ٹیم اتوار کو بھی آئے گی۔ ہندو‘ سنبھل شہر کو مقدس مانتے ہیں کیونکہ ان کی کئی مذہبی کتابوں میں اس شہر کو بھگوان وشنو کے 10 ویں اوتار کالکی کا مقام ِ پیدائش بتایا گیا ہے۔
کالکی وشنو مندر کے نگراں مہندر شرما نے کہا کہ محکمہ آثارِ قدیمہ کے عہدیداروں نے مندر کے احاطہ میں موجود باؤلی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مندر کی تصاویر بھی لیں۔