حیدرآباد

سنتوش نگر بندناکہ سے انٹرطالب علم پراسرارطورپر لاپتا

سنتوش نگر کے بندناکہ علاقہ سے انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم پراسرار طورپر لاپتا ہوگیا تاہم پولیس نے اغواکامقدمہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: سنتوش نگر کے بندناکہ علاقہ سے انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم پراسرار طورپر لاپتا ہوگیا تاہم پولیس نے اغواکامقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے بموجب سنتوش نگر بندنا کہ کے محمد ذاکر حسین حال مقیم کویت کے فرزند 11 ستمبر کو کالج جانے کیلئے تیاری کررہے تھے مگر وہ اسی روزسے لاپتا ہوگئے۔ انہوں نے والدہ کوبتایا تھا کالج میں آج امتحان ہے۔ والدہ سمجھیں کہ وہ کالج جاچکے ہیں لیکن وہ کالج نہیں پہونچے۔

طالب علم کا آئی ڈی کارڈ‘ کالج بیاگ‘موبائل فون اور گاڑی بھی گھرہی پرتھی۔پراسرار طورپر لاپتہ کمسن طالب علم سکسیس کالج میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں زیرتعلیم ہے۔

وہ ہندی اور انگریزی میں روانی سے بات کرسکتا ہے۔ وہ سفیدفل آستین والے شرٹ اور نیلے رنگ کے پتلون اور گہرے کلر کی جیکٹ میں ملبوس ہے۔

طالب علم کی والدہ نے سنتوش نگر پولیس اسٹیشن میں بیٹے کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ہے تاہم پولیس نے کرائم نمبر 245/2023 دفعہC363IPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ والدہ نے گمشدگی کی شکایت درج کروائی جبکہ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔لاپتہ طالب علم کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔یہ معاملا مشتبہ دکھائی دے رہاہے۔

a3w
a3w