تلنگانہ

سنکرانتی تہوار: ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ 1.21کروڑ افراد کا سفر

تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی)نے 11سے14 جنوری تک 1.21 کروڑمسافرین کومحفوظ سفر کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات منتقل کرتے ہوئے ایک ریکارڈبنایا ہے۔

حیدرآباد۔: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی)نے 11سے14 جنوری تک 1.21 کروڑمسافرین کومحفوظ سفر کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات منتقل کرتے ہوئے ایک ریکارڈبنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

کارپوریشن نے سنکرانتی تہوار کے سلسلہ میں 4دنوں کے دوران آرٹی سی بسوں کے ذریعہ 1.4 کروڑ مسافرین کو ان کی منزل مقصودتک پہونچانے میں کامیابی حاصل کی ہے تاکہ یہ افراد اپنے آبائی مقام پر مکرسنکرانتی مناسکیں۔

ان 4دنوں میں آرٹی سی بسوں نے 1.57 کروڑ کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا۔ گزشتہ سال کے تقابل کیا جائے تو اس سال 5لاکھ سے زائدافراد نے محفوظ سفر کے لئے ٹی ایس آرٹی سی بسوں کا انتخاب کیا ہے۔

منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آرٹی سی‘وی سی سنجنار نے پیر کے روزیہ بات بتائی۔انہوں نے بتایا کہ آرٹی سی کے اعلیٰ عہدیداروں نے انتہائی مختصر عرصہ میں لاکھوں مسافرین کو ان کی منزل مقصود تک کامیابی کے ساتھ پہونچانے پر اسٹاف کومبارکباد دی اوراسٹاف کودوبارہ الرٹ رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ آبائی مقامات سے یہی مسافرین دوبارہ لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11سے 14 جنوری کے درمیان 3203خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔