یوروپ

دنیا کے نقشہ سے یوکرین کا نام مٹادینے روس کی کوشش

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ روس‘ یوکرین کو دنیا کے نقشہ سے مٹادینے کا خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جو کارروائی کی جارہی ہے، اِس سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ روس‘ یوکرین کو تباہ کردینے کی کوشش کررہا ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ روس‘ یوکرین کو دنیا کے نقشہ سے مٹادینے کا خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جو کارروائی کی جارہی ہے، اِس سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ روس‘ یوکرین کو تباہ کردینے کی کوشش کررہا ہے۔

اگر اِس طرح کے حملے اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے تو کچھ دور نہیں ہے کہ یوکرین تباہ ہوجائے گا اور دنیا کے نقشہ سے اِس کا وجود ہی باقی نہیں رہے گا۔

یہ بات لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی کہ امریکہ روس کی کارروائیوں کا مشاہدہ کررہا ہے جس سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ روس‘ یوکرین کو شدید نشانہ بنانے کے عزائم کے ساتھ داخل ہوگیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے بھی بتایا کہ روس سخت ترین کارروائی کررہا ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اتوار کو قاہرہ میں منعقدہ عرب چوٹی کانفرنس میں بتایا کہ ماسکو یوکرین میں شدید کارروائی کررہا ہے جس کی وجہ عوام کو ناقابل بیان مسائل اور مشکلات پیش آرہی ہیں۔

امریکہ کے سفیر نے کونسل کو بتایا کہ تما م ممالک کو چاہیے کہ وہ اِس سلسلہ میں متحدہ طور پر کوشش کریں تاکہ روس اور یوکرین تنازعہ کی یکسوئی کی راہ ہموار ہوتی جائے۔ تھامس گرینڈ فیلڈ نے اسکول اور دواخانوں پر روس کی بمباری اور مظالم کا تذکرہ کیا اور کہا کہ صحافیوں اور امدادی کاموں میں سرگرم کارکنوں کو ہلاک کردیا جارہا ہے، اِس کے علاوہ ایسے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ ملک کی صورتحال کے پیش نظر فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دوسرے افراد جو کہ روزانہ کام کرکے گذارا کرتے ہیں، اُن کے لئے بھی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ روس کی فورسس کی جانب سے قبضہ کئے جانے کے دوران کئی سو افراد ہلاک ہوگئے۔ تقریباً 2 ملین افراد جن کا تعلق یوکرین سے ہے، ملک سے روانہ ہوگئے ہیں جو کہ پناہ گزین بتائے گئے ہیں۔

یہ بات روس اور یوکرین کے عہدیداروں نے بتائی۔ دوسرے ارکان نے بھی اِس طرح کے ہی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے روس کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ روس کے نائب سفیر اقوام متحدہ ڈینٹری پولیانسکی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ روس‘ یوکرین کے طریقہ کار کی مخالفت کرتے ہوئے کارروائی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ سربراہ کئے جارہے ہیں جس کے نتائج تباہ کن ثابت ہوں گے۔ انہو ں نے کہاکہ روس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور کارروائیوں کی کئی ممالک کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے لیکن جہاں تک حقائق کا تعلق ہے، مغربی ممالک لب کشائی سے گریز کررہے ہیں۔

a3w
a3w