تلنگانہ

سنگاریڈی میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا، 5 افراد جھلس گئے

اس واقعہ میں پانچ افراد جھلس گئے اور مکان میں آگ لگ گئی۔پولیس نے بتایا کہ جھلس جانے والوں کی شناخت گنٹور ضلع کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔یہ افراد تلاش معاش کے لئے اس علاقہ میں آئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں پانچ افراد جھلس گئے۔ یہ واقعہ ضلع کے امین پور میں ایک مکان میں پیش آیاجہاں دودھ گرم کرنے کیلئے خاتون نے گیس سلنڈر کی گیس کو کھولتے ہوئے ماچس کی تیلی دکھائی تاہم گیس سلنڈر سے گیس کے اخراج کے نتیجہ میں وہ پھٹ پڑا۔

اس واقعہ میں پانچ افراد جھلس گئے اور مکان میں آگ لگ گئی۔پولیس نے بتایا کہ جھلس جانے والوں کی شناخت گنٹور ضلع کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔یہ افراد تلاش معاش کے لئے اس علاقہ میں آئے تھے۔

جھلسے ہوئے افراد نے کہا کہ گیس پورے مکان میں پھیل چکی تھی اور اس واقعہ کے ساتھ ہی زوردار دھماکہ ہوااورآگ بھڑک اٹھی۔جھلس جانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔تمام افراد کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

a3w
a3w