مل کر کھانے میں برکت ہے…
کچھ خاندان چھوٹے مکانات میں رہنے کی وجہ سے جگہ کی قلت کی شکایت کرتے ہیں، گویا وہ سمجھتے ہیں کہ بڑااور کشادہ گھرزیادہ خوش باش اورخوشحال لوگوں کا ہوتا ہے اور وہی لوگ مل جل کرکھانا کھانے کی کوشش میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
مل جل کے کھانا کس قدراہم ہے؟ برطانیہ میں اس بات کی حقیقت اورثمرات جاننے کیلئے دو ہزار خاندانوں کی رائے لی گئی۔ یہ جائزہ برطانوی ادارے ’’اوریجن‘‘ کی جانب سے لیاگیا تھا جس میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ خاندانی یگا نگت کیلئے ضروری ہے کہ گھرانے کے تمام افراد ہفتے میں چاروقت کے کھانے اور اگر یہ ممکن نہ ہوتو کم از کم ایک وقت روزانہ رات کا کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھائیں۔
کمپنی کے ڈائریکٹراینڈریوہیل سال کا کہنا ہے کہ یہ بات بڑی خوش آئندہ ہے کہ اب بھی لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خاندانی اتحاد کیلئے ایک ساتھ کھانا کھانا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اگر چہ آج کل کی زندگی اتنی مصروف اورتھکادینے والی ہے کہ خاندانوں کوایک ساتھ مل بیٹھنے کیلئے بہت زیادہ تگ ودو کرنا پڑتی ہے۔
کچھ گھرانوں میں ہفتہ وار تعطیل یا کسی تہوار کا انتظارکرنا پڑتا ہے پھر کہیں قریبی عزیز مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کرپاتے ہیں اورکچھ خاندان روزگار اور ایک دوسرے سے دورسکونت اختیار کرنے کے سبب ایک شہرمیں ہوتے ہوئے بھی ہرروزتوکیا کئی کئی ہفتوں تک مل نہیں پاتے۔
ایسی مصروفیات اورطرززندگی انسانی رویوں میں جذباتی مسائل پیدا کرنے کے چند اسباب ہیں، گوکہ لوگوں کو ایک میز کے گرد بیٹھ کر کھانے کی افادیت معلوم ہے۔ اس کے باوجود کئی خاندان یہ اعتراف کرتے ہیں کہ اس صحت مند سرگرمی کیلئے واقعی وقت نہیں نکل پاتے ہیں ۔
کچھ خاندان چھوٹے مکانات میں رہنے کی وجہ سے جگہ کی قلت کی شکایت کرتے ہیں، گویا وہ سمجھتے ہیں کہ بڑااور کشادہ گھرزیادہ خوش باش اورخوشحال لوگوں کا ہوتا ہے اور وہی لوگ مل جل کرکھانا کھانے کی کوشش میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
٭٭٭