سونے پر ستاروں کے اثرات
ہندووانہ عقائد کے تحت جو جنتریاں بنائی جاتی ہیں، ان میں بھی سعد اور نحس دنوں کا پہلے سے تعین کردیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے نئے ہندوستان کا جو کیلنڈر بنایا گیا ہے، اس میں شادیوں کے لئے مبارک تاریخوں کی تعداد کم نظر آرہی ہے اور ممکنہ طور پر دنیا بھر کی سونے کی منڈیوں پر اس کے اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔

آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ رشتے آسمانوں پر طے ہوتے ہیںلیکن ہندوستان میں ہونے والی شادیوں کی تعداد پر بھی ستاروں کے اثرات دیکھے جاتے ہیں کیونکہ ہندو مت کے پیروکار زندگی کے اس اہم ترین موقع کے لئے دنوں کا انتخاب زائچے بنوا کر اپنی عقل کے مطابق بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔
ان کے خیال میں بعض دن مبارک ہوتے ہیں اور شبھ گھڑی میں کی جانے والی شادیاں کامیاب ہوتی ہیں، جبکہ بعض دن نحس سمجھے جاتے ہیں اور ان کے خیال کے مطابق ان نامبارک دنوں میں کی جانے والی شادیاں ناکامی پر منتج ہوتی ہیں۔
ہندووانہ عقائد کے تحت جو جنتریاں بنائی جاتی ہیں، ان میں بھی سعد اور نحس دنوں کا پہلے سے تعین کردیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے نئے ہندوستان کا جو کیلنڈر بنایا گیا ہے، اس میں شادیوں کے لئے مبارک تاریخوں کی تعداد کم نظر آرہی ہے اور ممکنہ طور پر دنیا بھر کی سونے کی منڈیوں پر اس کے اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔
سوما سندرم نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ علم نجوم کی روشنی میں 2015ء کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں شبھ تاریخوں کی تعداد 20؍ فیصد کم تھی۔
اس قسم کی چیزوں کا سونے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑتا ہے کیونکہ دنیا کو توقع ہوتی ہے کہ ہندوستان ، جہاں ایک سال میں 2؍کروڑ شادیاں ہوتی ہیں، وہاں کم از کم 800 ؍ٹن سونا خریدا جائے گا،جس میں سے زیادہ تر طلائی زیورات ہوں گے۔
سونے پر ستاروں کے اثرات، مثلاً شادی کے لئے اگر شبھ گھڑیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے تو جہیز کے لئے زیورات کی خریداری بھی کم ہوجاتی ہے اور اس کا دنیا بھر کے صرافہ بازاروں پر اثر پڑتا ہے۔