جرائم و حادثاتحیدرآباد

سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار

شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو شمس آباد ایرپورٹ پارکنگ ایریا سے گرفتار کرکے طلائی زیورات‘ نقد رقم ضبط کرلیا۔

شمس آباد: شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو شمس آباد ایرپورٹ پارکنگ ایریا سے گرفتار کرکے طلائی زیورات‘ نقد رقم ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ایک کیلو ہیروئن ضبط، مادھوپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد گرفتار کرلیا
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک

شمس آباد ایس او ٹی انسپکٹر ست نارائن نے بتایا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی نے ایرپورٹ پارکنگ ایریا سے 3 افراد شیخ چاند پاشاہ ساکن کڑپہ‘ شیخ ابوبکر صادق ساکن کڑپہ اور محمد منا باشاہ ساکن کرنول کو گرفتار کرلیا۔

تینوں سعودی عرب سے حیدرآباد پہنچے تھے‘ ان کے پاس سے 3 موبائل فونس‘ 26 طلائی کنگن 491 گرام پر مشتمل‘ 6 طلائی چین 130 گرام وزنی اور 3 لاکھ روپے نقد ضبط کرلئے۔