حیدرآباد

حیدرآباد: سڑک حادثات مہلوکین میں 50 فیصد سے زائد پیدل راہگیر: سی وی آنند

جاریہ سال اب تک 50 پیدل چلنے والوں کی موت ہوئی ہے۔ سی وی آنند نے سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ٹینک بنڈ پر نصب پیلیکن سگنل کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں سڑک حادثات میں مرنے والوں میں سے 50 فیصد سے زیادہ پیدل راہگیر ہیں۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
پرانے شہر کے ساؤتھ زون میں ایک فرض شناس انسپکٹر کاتبادلہ
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی

جاریہ سال اب تک 50 پیدل چلنے والوں کی موت ہوئی ہے۔ سی وی آنند نے سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ٹینک بنڈ پر نصب پیلیکن سگنل کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر میں 30 پیلیکن سگنلس لگائے جا رہے ہیں۔ والینٹرس ہر پیلیکن سگنل پر موجود ہوں گے۔ انہوں نے پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں سے خواہش کی کہ وہ ان کی ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس کمشنریٹس کو ملاکر 94پیلیکن سگنلس لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک قواعد سے متعلق معلومات کسی کو بھی نہیں ہے۔اس پر مناسب عمل نہیں کیاجارہا ہے۔ ان پیلیکن سگنلس کو چلانے کیلئے والینٹرس ضروری ہیں۔

کئی مقامات پر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)، ٹریفک پولیس نے مل کر اسپانسرس کو ساتھ لاتے ہوئے فٹ اوور بریجس کی بھی شہر میں تعمیر عمل میں لائی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ یہ فٹ اووربریجس مناسب طورپر کام نہیں کررہے ہیں کیونکہ کئی افراد ان فٹ اووربریجس پر چڑھ کردوسری طرف جانے میں کافی مشکل محسوس کررہے ہیں۔

اسی لئے حیدرآباد میں ان کے خیال میں فٹ اووربریجس تقریبا ناکام ہوگئے ہیں۔ شہر حیدرآبادمیں پہلی مرتبہ شہر میں اس طرح کے سسٹم پر عمل کیاجارہا ہے۔گذشتہ سال حیدرآباد میں سڑک حادثات میں 247افراد کی موت ہوئی ہے۔ ان میں 121پیدل راہگیر ہیں۔