دہلی

رام مندر افتتاح میں سونیاگاندھی کی شرکت کا مناسب وقت پر فیصلہ

کانگریس نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی کہ آیا پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے اور کانگریس پارلیمانی پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح میں شرکت کرنا چاہئے یا نہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی کہ آیا

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال

پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے اور کانگریس پارلیمانی پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح میں شرکت کرنا چاہئے یا نہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشنس جئے رام رمیش نے جمعہ کے دن نئی دہلی میں میڈیا سے کہا کہ سونیا گاندھی اور کھرگے کو مدعو کیا گیا ہے۔ شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا

اور اس کے بعد میڈیا کو جانکاری دے دی جائے گی۔ لوک سبھا میں کانگریس قائد ادھیر رنجن چودھری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔