دہلی

سپریم کورٹ میں کل اروندکجریوال حکومت کی درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ پیر کے دن حکومت دہلی کی ایک درخواست کی سماعت کرنے والی ہے جس میں لیفٹننٹ گورنر کی طرف سے میونسپل کارپوریشن میں 10ارکان کی نامزدگی ردکرنے کی گذارش کی گئی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے دن حکومت دہلی کی ایک درخواست کی سماعت کرنے والی ہے جس میں لیفٹننٹ گورنر کی طرف سے میونسپل کارپوریشن میں 10ارکان کی نامزدگی ردکرنے کی گذارش کی گئی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ‘جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ سماعت کرے گی۔

29مارچ کو سپریم کورٹ نے لیفٹننٹ گورنر کے دفتر سے جواب مانگاتھا۔

وکیل شاداں فراست کے توسط سے داخل درخواست میں اروندکجریوال حکومت نے منتخبہ حکومت اور اس کی مجلس وزراء کے صلاح ومشورہ کے بغیر ارکان کی نامزدگی کے ایل جی کے فیصلہ کو چلینج کیا۔

فروری میں سپریم کورٹ نے یقینی بنایاتھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں 10نامزد ارکان ووٹ نہیں دے سکتے۔