شمالی بھارت

پاکستان زندہ باد کا نعرہ پوسٹ کرنے پر گجراتی نوجوان زیرحراست

گودھرا پولیس نے چہارشنبہ کے دن ایک نوجوان کو ایسی سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرنے پر حراست میں لے لیا جن سے فرقہ وارانہ نفرت پھیل سکتی ہے اور قومی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

گودھرا (گجرات): گودھرا پولیس نے چہارشنبہ کے دن ایک نوجوان کو ایسی سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرنے پر حراست میں لے لیا جن سے فرقہ وارانہ نفرت پھیل سکتی ہے اور قومی و مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

گودھرا بی ڈیویژن پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے بموجب سات پل مسلم سوسائٹی کے رہنے والے وسیم بھاٹک نے ایک فرقہ وارانہ حساس ویڈیو اَپ لوڈ کیا۔

جاریہ سال ستمبر میں اس کی سوشل میڈیا ڈسپلے پکچر پر پاکستان زندہ باد بھی لکھا تھا۔ منگل کے دن پولیس کے علم میں یہ بات لائی گئی جس کے بعد اس کے خلاف شکایت درج ہوئی۔

آج صبح گودھرا کے پولیس انسپکٹر آر ایم سانگڑا نے پوچھ تاچھ کے لئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ اس کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آتے ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔