بین الاقوامی

سینیگال میں بھیانک سڑک حادثہ، 40 لوگوں کی موت

مغربی افریقی ملک سینیگال کے کیفرین علاقے میں دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 40 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم از کم 100 دیگر زخمی ہوگئے۔

ڈاکار: مغربی افریقی ملک سینیگال کے کیفرین علاقے میں دو بسوں کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 40 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم از کم 100 دیگر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکار سے کیڈوگو جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ بھیانک حادثہ پیش آیا۔

سینیگال کے صدر میکی سال نے بھیانک سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے 09 جنوری سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w