شمال مشرق
سی اے اے، ہندو بنگالیوں کے شہریت مسئلہ کا واحد حل: چیف منسٹر آسام
چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) ہندو بنگالیوں کے مسائل کا واحد حل ہے۔
گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) ہندو بنگالیوں کے مسائل کا واحد حل ہے۔
انہوں نے آسام کانگریس قائد دیبابرتا سائیکیہ پر تنقید کی جنہوں نے گزشتہ چند دنوں میں 2 اضلاع میں کئی ہندو خاندانوں کو نوٹسیں ملنے پر بی جے پی کو گھیرا تھا۔
سائیکیہ نے کہا تھا کہ بی جے پی ہر الیکشن میں ہندو کنبوں کے تحفظ کی مہم چلاتی ہے لیکن آسام میں ہندوؤں کو شہریت ثابت کرنے کے لئے ہراساں کیا جارہا ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے اتوار کے دن کہا کہ سی اے اے ان مسائل کا واحد حل ہے۔ اس کی عمل آوری تک ہمارے پاس کوئی وار سسٹم نہیں ہے جو ہندو بنگالیوں کو درپیش مسائل حل کرسکے۔